Pakistan

0

Makhdoom aur Kalam-e-Makhdoom


by Makhdoom Mohiyuddin


Publisher: Maktaba-e-Danyal


360 .00 RS


Makhdoom Mohiyuddin

About Book

مخدوم کی زندگی کی سب سے بڑی خصوصیت ہی یہ ہے کہ وہ ایک وحدت تھی اور ان کی شاعری کو ان کی پوری شعوری زندگی کے اس اشتراکی نصب العین سے الگ کر کے دیکھا ہی نہیں جا سکتا جس کے لیے وہ زندہ رہے، اور جس کے لیے انہوں نے اپنے [اپنی] تمام ذہنی، روحانی اور جسمانی صلاحیتیں وقف کر دیں تھیں۔ مخدوم کی شاعری ان کے نفس اور ان کی روح کا لطیف ترین جوہر ہے، اور یہ نفس اور یہ روح ایک بے مثال اشتراکی مجاہد کے ہیں۔ ترقی پسندی اور اشتراکی انقلاب کے دشمنوں اور بُرا چاہنے والوں کو مخدوم کی عظمت کو غلط رنگ میں پیش کرنے سے ہم کیسے روک سکتے ہیں، آخر وہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔ (سجاد ظہیر)

About Author

مخدوم محی الدین 4فروری 1908ء کو سنگاریڈی (حیدرآباددکن) میں پیدا ہوئے۔ مخدوم نے قرآن شریف ختم کرنے کے بعد دینیات کی تعلیم پائی۔ وہ ایک مذہبی گھرانے کے چشم و چراغ تھے۔1934ء میں جامعہ عثمانیہ سے بی اے اور 1936ء میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ 1936ء میں سٹی کالج کے شعبہ اردو سے وابستہ ہوئے۔ 1941ء میں چند وجوہ کی بنا پر مستعفی ہو گئے۔ 1940ء میں کمیونسٹ پارٹی کے سکریٹری منتخب ہوئے۔اس طرح ان کی سیاسی مصروفیات بڑھ گئیں۔ جولائی 1943ء میں انجمن ترقی پسند مصنفین کی باقاعدہ تشکیل انہی کی رہنمائی میں ہوئی۔ 1956ء کے عام انتخابات کے موقع پر وہ آندھر پردیش اسمبلی کے رکن بنے۔ اپنی وفات تک وہ اس کے رکن رہے۔ 25اگست 1969ء کو دہلی میں ان کا انتقال ہوا۔