Pakistan

0

Dharti Jai Kyun Parai?


by Azam Mairaj


Publisher: Mairaj Publications


740 .00 RS


Azam Mairaj

About Book

جیسے کہ کتاب کے نام سے ہی ظاہر ہے،کہ یہ کتاب ایک سوال ہے۔معاشرے سے، اس سماج کی بنت کے ذمے داروں سے اور اس سوال کے جواب کو کھوجنے کی کوشش کی ہے، برصغیر کی چھ ہزار سالہ تاریخ کے تناظر اور سماج کے گروہوں کے ایک دوسرے سے اپنائے گئے موجودہ دور کے رویوں کے تناظر می لکھی یہ کتاب ان سماجی رویوں کی کہانی ہے، جس کا سامنا وادی سندھ (موجودہ پاکستان) کا بیٹا ہزاروں سال سے کرتا آرہا ہے، اِس سماجی استحصال کے ردعمل میں سندھ واسیوں کی موجودہ نسل کے ایک گروہ (مسیحیوں) نے جو سماجی رویے اپنالیے ہیں، کتاب میں انھیں موضوع بنایاگیا ہے ۔

About Author

اعظم معراج 1987ءسے رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔وہ 1997ءمیں ڈیفکلریا (ڈیفنس اینڈ کلفٹن اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن) کے پہلے سیکریٹری ایجوکیشن منتخب ہوئے۔ پاکستان میں پہلی بار رئیل اسٹیٹ کی رسمی تعلیم پرکام کیا۔متعدد سیمینار اور ورکشاپ کروائے۔ اس موضوع پر چار کتب ”میں تو اسٹیٹ ایجنٹ ہوگیا“ ، ”پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار“ اسٹیٹ ایجنٹ کا کھتارس”نظری و عملی رئیل اسٹیٹ“ یہ لکھیں۔ یہ کتب معیشت کے اس اہم شعبے پر پاکستان میں پہلی کتب ہیں۔ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں پہلی دفعہ ایم بی اے پروگرام شروع کیا۔ رئیل اسٹیٹ پر متعدد کورسز کروائے۔ 2010 میں وہ ڈیفکلریا کے پہلے چیئرمین اسکورٹنی کمیٹی بھی رہے۔